صوبائی وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی کی زیر صدارت ایجوکیشن ٹیسٹنگ ایجنسی (ایٹا) کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم میں جاری اساتذہ کی بھرتی کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ایٹا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عادل صافی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، جبکہ محکمہ تعلیم کے سیکرٹری مسعود احمد، سپیشل سیکرٹری عبدالباسط، ایڈیشنل سیکرٹری مقبول حسین اور ڈائریکٹر ایجوکیشن ناہید انجم سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔
وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ اساتذہ کی 16,454 خالی آسامیوں کے لیے مجموعی طور پر 8 لاکھ 68 ہزار 519 امیدواروں نے درخواست دی ہے۔ ان میں سی ٹی کی 2083 آسامیوں کے لیے 2 لاکھ 34 ہزار 901، ڈرائنگ ماسٹر کی 760 آسامیوں کے لیے 1 لاکھ 27 ہزار 509، جبکہ دیگر آسامیوں کے لیے لاکھوں امیدوار شامل ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس ہفتے 8 ہزار پوزیشنز کے لیے ٹیسٹ کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے جبکہ مردان ریجن کے ٹیسٹ 8 اور 9 جولائی کو منعقد ہوں گے۔
وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے بریفنگ کے دوران ہدایت دی کہ اساتذہ کی بھرتی کے عمل کو مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی بنایا جائے۔ ایٹا امیدواروں کو پیپر بیسڈ، کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے مختلف تکنیکی مراحل سے گزار کر میرٹ پر منتخب کرے اور حتمی امیدواروں کی فہرست محکمہ تعلیم کے حوالے کی جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکولوں میں طلباء و طالبات کو اساتذہ میسر آ سکیں۔
اساتذہ کی تقرری صرف اور صرف قابل، باصلاحیت اور ذہین افراد کی میرٹ پر ہوگی اور منتخب اساتذہ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت، کیمبرج یونیورسٹی کی تکنیکی معاونت سے فراہم کی جائے گی۔ وزیر تعلیم
فیصل خان ترکئی نے ٹیچرز ٹیسٹ میں نیگیٹو مارکنگ کے نفاذ کو درست اور بروقت فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد نالائق امیدواروں کی چھانٹی اور ذہین افراد کی نشاندہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی امیدوار کو کسی سوال پر اعتراض ہو تو وہ ایٹا یا محکمہ تعلیم سے براہ راست رجوع کر سکتا ہے۔
درس و تدریس ایک مقدس پیشہ ہے اور اس بھرتی عمل کا مقصد صوبے کے بچوں کو بہترین اساتذہ کی شکل میں ایک معیاری تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔ وزیر تعلیم فیصل ترکئی
وزیر تعلیم نے ایٹا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود ایٹا کے دفاتر کا دورہ کیا اور اس ادارے کی صلاحیت اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد باقاعدہ ایم او یو پر دستخط کیے۔ #KPEducation #FaisalTarakai #ETEAKP #MeritBasedHiring
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us